کاغزات نامزدگی کا شیڈول کب جاری ہو گا؟ چیف الیکشن کمشنر نے راز کھول دیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن شیڈول کا اعلان 8 فروری سے 54 دن قبل ہو گا۔۔۔۔۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ حلقہ بندیاں شائع ہو چکی ہیں باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہو گا، ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کر رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول، آر آوز اور ڈی آر آوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہو گی۔۔۔۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سے سوال کیا گیا کہ انتخابی شیڈول کب جاری ہو گا؟ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے جواب دیا کہ 8 فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں۔۔۔۔

close