تحریک انصاف کے سینئر رہنما اشتہاری قرار

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہٰی کو آج عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی ہے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں لاہور میں ان کے 8 مختلف بینک اکاؤنٹس اور 6 پراپرٹیز منجمد کر دی گئی تھیں۔۔۔۔ دستاویز کے مطابق رقم جمع کرانے اور نکلوانے میں استعمال ہوئے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے تھے۔۔۔۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مونس الہٰی کے مختلف بینک اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے تھے۔۔۔۔

close