آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟

راولپنڈی (پی این آئی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منير کی کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات ہوئی۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت سٹی میں ہونے والی اس ملاقات میں نگراں وزیرِ قانون احمد عرفان اسلم اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ارکان بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ اس سے قبل نگران وزیراعظم بھی کویت کے دورے پر پہنچے تھے جہاں انہوں نے کویتی حکام سے ملاقاتیں کیں۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ کویت کے دورے میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، البیان محل پہنچے تھے جہاں کویتی اول نائب وزیرِ اعظم شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے ان کا استقبال کیا اور انہیں کویت کے امیری گارڈ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔۔۔۔وزیر اعظم کی البیان محل آمد کے موقع پر پاکستان اور کویت کے ترانے بھی پیش کیے گئے۔۔۔۔

close