زرداری اور بلاول بھٹو کے جلسے کا وقت تبدیل، وجہ کیا بنی؟

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کا وقت تبدیل کر کے اب دوپہر 2 بجے کر دیا گیا ہے۔۔۔۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری جلسے سے خطاب کر یں گے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پی پی پی کے یوم تاسیس پر جلسہ ایوب اسٹیڈیم کے فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہو گا۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ الیکٹ ایبلز کی مرضی ہے وہ کس جماعت کے ساتھ جائیں، ہمارے پاس خبریں ہیں کہ الیکٹ ایبلز کو پریشرائز کیا جا رہا ہے۔۔۔۔

close