10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، کابینہ نے کویت کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آئی این پی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔نگران وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون کے فیصلوں کی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے کویت کے ساتھ 7 معاہدوں کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق کویت پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سرمایہ کاری آبی وسائل، معدنیات، فوڈ سکیورٹی کے شعبوں میں کی جائے گی۔کابینہ نے قانون سازی معاملات پر کابینہ کمیٹی کے 13 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے 15 نومبر کے ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

close