پاکستان میں دماغ کو کھانے والے وائرس نے ایک اور شخص کی جان لے لی

کراچی (پی این آئی) شہر قائد میں نیگلیریا کے وار جاری ہیں، خطرناک وائرس کے باعث ایک اور شخص انتقال کرگیا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق گلشن معمار کا رہائشی 38 سالہ متاثرہ شخص کو 7 نومبر سے بخار، سر درد اور الٹی کی شکایت تھی۔ترجمان کے مطابق نیگلیریا سےجاں بحق شخص8 نومبر تک گھر میں رہا اور ادویات استعمال کیں، 9 نومبر کو طبیعت بگڑنے پر اسے نجی اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ بھرمیں اب تک نیگلیریا سے 12 افراد انتقال کرچکے ہیں، جن میں11 کا تعلق کراچی سے تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نگلیریا سے بچاؤ کےلیے ناک میں پانی ڈالنےمیں احتیاط کیا کریں، طبی ماہرین اور ڈبلیو ایچ او کی گائیڈلائنز کے مطابق پانی میں کلورین کا استعمال کریں۔

close