بدھ کے روز چھٹی ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

لاہور(پی این آئی) نگران وزیر ماحولیات پنجاب بلال افضل کا سموگ بڑھنے پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلال افضل نے کہاکہ امرتسر کی جانب سے چلنے والی ہوا سے سموگ بڑھ رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اس بدھ کو چھٹی نہیں کی جا رہی۔قبل ازیں نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی کابینہ نے آئندہ 4ماہ کیلئے بجٹ کی منظوری دیدی ہے،ترقیاتی منصوبوں کیلئے 351ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 2ارب روپے مختص کئے ہیں، ان کا کہناتھا کہ غیرقانونی غیرملکیوں کیخلاف یکم نومبر سے کریک ڈاؤن ہوگا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،صوبہ بھر میں 50ہزار پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے۔

close