اسحاق ڈار کیلئے ایک بار پھر وزیر خزانہ بننے کی راہ ہموار ہوگئی

لاہور(پی این آئی ) ماہر اقتصادیات فیض الحق نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی آمدن سے زیادہ اثاثہ جات اور دیگر کیسز میں بریت نے ان کے مظبوط وزیر خزانہ بننے کی راہ ہموار کردی ہے اور اب اگر (ن) لیگ وفاق میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ اور سب سے زیادہ اثرورسوخ رکھنے والے کابینہ کے وزیر ہوں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی حریفوں کی تنقید کو ایک طر ف رکھ کر دیا جائے تو آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کا حصول عالمی سطح پر ان کی سب سے بڑی کامیابی رہی ہے اور اسی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ سے دور رہا۔انہوں نے آنے والے ممکنہ دور کی اقتصادی منظر کشی کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار روپے کی بے قدری کو پاکستان کے تمام معاشی مسائل کی ماں سمجھتے ہیں لہٰذاروپے میں استحکام کی امید کی جا سکتی ہے۔انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ اسحاق ڈار اگلے آئی ایم ایف پروگرام کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے تاکہ انہیں آئی ایم ایف کی بے جا شرائط نا ماننی پڑیں۔

close