نواز شریف کی واپسی پر چوہدری شجاعت حسین کا ردِعمل بھی آگیا

لاہور (پی این آئی )مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی وطن واپسی پر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا بیان بھی آ گیا ۔

لاہور سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، عوام کو( ن) لیگی قائد سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ اس وقت ملک کو یکجہتی اور مفاہمت کی ضرورت ہے، ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کو معیشت بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے محنت کرنا پڑے گی۔ لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔

close