رہائی کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ نے میڈیا کو آئی ایم ایف کا پیغام پہنچادیا

لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک کا بیڑا غرق کرکے ن لیگی قیادت لندن بھاگ گئی،آئی ایم ایف نے بھی ملک میں الیکشن کروانے کا کہہ دیا۔جمعہ کے روزلاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ(ن)کی حکومت آئی ہے انہوں نے ملک میں مہنگائی ہی کی ہے،ملک کا بیڑا غرق کرکے ن لیگ کی قیادت لندن بھاگ گئی،اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا کہ ملک میں الیکشن کروائیں۔۔۔۔

close