سابق آرمی چیف سے افغان شخص کی بدتمیزی، قمر جاوید باجوہ نے اسے کیا کہا، کون نکلا؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں فیملی کیساتھ بیرون ملک ہیں، جہاں ان کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے، بدتمیزی کرنے والا شخص افغان شہری تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق آرمی چیف اپنی اہلیہ کیساتھ بیرون ملک ایک عمارت کے باہر بیٹھے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ فرانس میں فیملی کیساتھ ہیں، اسی دوران ایک شخص ویڈیو بناتا ہوا ان کے قریب آجاتا ہے،

جنرل (ر)قمرجاوید باجوہ کہتے ہیں کہ میں آرمی چیف نہیں ،سابق آرمی چیف اس شخص کو ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ ویڈیو نہ بنائیں، میں ابھی پولیس کو بلاتا ہوں۔ افغان شخص کہتا ہے کہ پولیس کو بلاﺅ اور پھرگالم گلوچ شروع کردیتاہے،اس پر سابق آرمی چیف اس شخص کو نظرانداز کر دیتے ہیں اور اپنی اہلیہ کیساتھ بات چیت میں مصروف رہتے ہیں تاہم وہ شخص افغانی زبان میں کہتا ہے کہ یہ دیکھو پاکستانی فوج کا سربراہ

، یہ جو اس کے ساتھ بیٹھی ہیں یہ ان کی اہلیہ ہیں ،یہ کلیسا کے سامنے بیٹھے ہیں، افغان شخص کا کہناتھا کہ ابھی میرے پیچھے پولیس ہے ، اگر پولیس نہ ہوتی تو میں  نےاسے تشدد کا نشانہ بنانا تھا لیکن پیچھے پولیس ہے۔اس شخص کا مزید کہناتھاکہ اب دیکھو بولتا بھی نہیں ، اس کو بیوی نے کہاکہ بولوہی نہیں، چپ بیٹھا ہے۔

close