عمران خان سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ، منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی، مریم نواز کا بڑا دعویٰ

وہاڑی(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اس کی بیٹی قدرت پر یقین رکھتے ہیں اور سیاسی انتقام پر کوئی یقین نہیں رکھتے، نو مئی کے اہداف عمران خان نے خود مقرر کیے تھے۔وہاڑی میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، جس نے اپنی گرفتاری سے پہلے ایسے منصوبہ بنایا اور اہداف مقرر کیے جیسے غاروں میں بیٹھے دہشت گرد پلاننگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورکمانڈر لاہور آفس کے راستے میں حکومتی عمارات اور شاپنگ سینٹرز آتے ہیں مگر وہاں کسی نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی اور سیدھا کور کمانڈر ہاس پر جاکر حملے کیے کیونکہ سارے منصوبے اور اہداف کاغذ پر بنائے گئے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے جتھے بنائے ہوئے تھے اور انہیں گرفتاری کی صورت میں اہداف دیے گئے تھے، ساری چیزیں منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوئی، کوئٹہ سے جتھا نکل چھانی گیا اور لاہور کے شرپسند جناح ہاس گئے، میانوالی والے شرپسند میانوالی کے ایئربیس کو کیوں نقصان پہنچایا۔ شرپسندوں نے اس طیارے پر حملہ کیوں نہیں کیا جس کو عمران خان نے اپنی حکومت میں رکشے کی طرح استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں لال حویلی بھی ہے بلوائی وہاں کیوں نہیں گئے اور سیدھا جی ایچ کیو کیوں گئے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ ہم نے بھی جنرل باجوہ اور فیض کے خلاف اسٹینڈ لیا، نواز شریف نے اس وقت کہا تھا کہ قوم جواب مانگتی ہے اور دینا پڑے گا، یہ بات نوازشریف نے 2019 اور 2020 میں کہی تھی اور ساتھ فوج کو سیلوٹ مارا تھا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عسکری تنصیبات پر حملے کا مقصد پاکستان کی فوج کو کمزور کرنا اور سرنگوں کرنا تھا، اس کا مقصد فوج کے خلاف پرتشدد لہر کو جنم دینا تھا جس میں فتنہ خان کو بری طرح سے ناکامی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کہ عاصم منیر کو آرمی چیف بنانے کی باری آئی تو اس نے مخالفت کی اور 25 مئی کو لانگ مارچ کر کے دبا ڈالنے کی کوشش کی کیونکہ یہ جنرل فیض کو آرمی چیف بنا کر دس سال تک حکومت کرنا چاہتا تھا، پھر اس نے دبا ڈالنے کے لیے قومی اسمبلی چھوڑی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردیں۔مریم نواز نے کہا کہ نو مئی کو بھی اس نے سوچا تھا کہ عسکری تنصیبات پر حملے کر کے دبا ڈالے گا اور اپنی باتیں منوا لے گا، قدرت دیکھیں کل تک رعونت میں ڈوبا عمران خان آج پوری دنیا میں بے بسی کی تصویر بنا بیٹھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close