پاک افغان طورخم بارڈر پر افغانستان سے پاکستان آنے والے کوئلے کی گاڑی سے کیا برآمد ہوا؟ حکام کی دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی)پاک افغان طورخم بارڈر پر افغانستان سے پاکستان آنے والے کوئلے کی گاڑی سے غیر ملکی اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے انے والے کوئلے کی گاڑی سے غیر ملکی اسلحہ کسٹم اپریزمنٹ نے دوران تلاشی برآمد کر لیا جو سمگلر نے انتہائی مہارت سے کوئلے سے بھری گاڑی میں چھپائے گئے تھے غیر ملکی اسلحہ ترکی اور روس ساختہ بتائی جاتی ہے

جس میں 88 عدد 12 بور بندوق اور 600 کی تعداد میں کارتوس تھے برآمد کی گئی اور ڈرائیور کو ٹرک سمیت حراست میں لیکرتحقیقات کا آغاز کردیاہے، طورخم کسٹم اپریزمنٹ نے طورخم بارڈر پر مزید چیکنگ تیز کر دیا گیا اس حوالے سے ڈی سی حماد احمد نے کہا کہ اعلی حکام کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے چیکنگ پر خصوصی توجہ دی ہے تاکہ سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

close