پنجاب اور سندھ نے بجلی کی تقسیم کے حوالے سے اہم ذمہ داری پر آمادگی ظاہر کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیزکو وفاق کی بجائے صوبوں کے زیر انتظام چلانے کے حوالے سے پنجاب اور سندھ نے آمادگی ظاہر کر دی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا نے انکار کر دیا،دستاویزات کے مطابق پاکستان میں ہائی لائن لاسز ، بجلی چوری اور ریکوری میں کمی کے باعث سرکلر ڈیبٹ دو اشاریہ پانچ ٹریلین تک پہنچ گیا،

پاکستان کی بجلی ڈیسٹریبیوشن کمپنیز کی کارکردگی میں بہتری کے لیے انہیں وفاق کے بجائے صوبوں کے زیر انتظام چلانے کا معاملہ زیر غور ہے،نگراں پنجاب حکومت نے پنجاب کی حدود میں موجود الیکٹرک ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو صوبے کے زیر انتظام چلانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے،سندھ کی جانب سے بھی ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو صوبوں کے زیر انتظام دینے کے حوالے سے اقدامات اور منسٹری آف انرجی سے رابطے جاری ہیں،کے پی کے کی جانب سے ہائیڈور پاور فصیلیٹ یز بھی ساتھ دینے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ بلوچستان نے زمہ داری اٹھانے سے انکار کر دیا ہے۔

close