آئی ایم ایف نے پاکستان کو یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(آئی این پی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے پاکستان کیساتھ جلد سٹاف لیول معاہدے کی یقین دہانی کرادی ہے،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ روز ایک اوراہم ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کی قیادت وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کی، جبکہ وزارت خزانہ، اقتصادی امورکے سیکرٹریزاورگورنراسٹیٹ بینک واشنگٹن سے اجلاس میں شریک ہوئے،

اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈاراورڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف اینٹونیٹ منیسہ نے پاکستان کی معاشی صورتحال اوراصلاحات پرتبادلہ خیال کیا ، اورپاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے پیشگی اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،آئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی نے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئیسٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط کا یقین ظاہر کیا ہے۔۔۔۔

close