موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی گاڑیاں، بھاری پٹرولیم سبسڈی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہے، پٹرولیم سبسڈی کیلئے 50روپے فی لٹر تک کی رقم مختص کی جائے، پٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں، موٹر سائیکل رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہیں اس کے لئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت کم آمدن والے پٹرولیم صارفین کیلئے پٹرولیم ریلیف پیکیج پر جائزہ اجلاس ہوا، وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کم آمدن افراد تک پیٹرولیم سبسڈی کی فراہمی کی حکمت عملی پر بریفنگ دی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کم آمدن غریب عوام کیلئے 50روپے فی لٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکیج میں موٹر سائیکل، رکشہ کے علاوہ 800سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیوں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم سبسڈی کیلئے 50روپے فی لٹر تک کی رقم مختص کی جائے، پٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں،وزیراعظم نے مزید کہا موٹر سائیکل رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہیں اس کے لئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی، حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہے۔۔۔۔

close