پانچ دن کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آج کھل جائے گا، پانچ دن بند کیوں رکھا گیا؟

اسلام آباد(آئی این پی)پانچ دن بند رہنے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آج کھل جائے گا جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ بند رہے گا، سینیٹ کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کی وجہ سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بند کرکے ملازمین کو چھٹیاں دے دی گئی تھیں 15مارچ سے قومی اسمبلی کے ملازمین چھٹی پر تھے ۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں سرکاری سرگرمیاں آج سے جزوی طور پر شروع ہوجائیں گئیں

قومی اسمبلی کے ملازمین کو سینیٹ گولڈن جوبلی کی وجہ سے 15مارچ سے تین دن کی چھٹی دے دی گئی تھی جس کی وجہ سے 5دن کے وقفے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آج بروز پیر کھل جائے گا پیر کو تین قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے جس میں قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات، ذیلی کمیٹی مواصلات و دیگر کمیٹی شامل ہے ۔اس کے ساتھ سینیٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین کو گولڈن جوبلی کی تقریبات میں مسلسل کام کرنے پر پیر کی چھٹی دے دی گئی ہے اس کی وجہ سے سینیٹ سیکرٹریٹ منگل کو کھلے گا ۔۔۔۔۔۔(

close