اسلام آباد کے ہزاروں خاندانوں کو مفت آٹے کے تھیلے دینے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے ایک لاکھ پچاسی ہزار مستحق خاندانوں کے لئے آٹے کا تحفہ دیدیا،مستحق خاندان آٹے کا تحفہ 18 مارچ 2023 سے حاصل کر سکیں گے،مستحق افراد مفت آٹا اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں یوٹیلٹی اسٹورز کے 40 پوائنٹس سے حاصل کر سکیں گے۔

مستحق افراد کا ڈیٹا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک ہو گا،انتظار کی زحمت سے بچنے کے لئے مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمبر8717 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر آٹیکے حصول کے حوالے سے اپنی اہلیت جانچ سکتے ہیں۔ وزیرِ اعظم کی زیرصدارت رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے ایک لاکھ پچاسی ہزار مستحق خاندانوں کے لئے آٹے کا تحفہ دیا جائے گا. وہ خاندان جو کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور جس کا پاورٹی سکور (PMT) 60 یا اس سے کم ہے وہ 18 مارچ 2023 سے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے. رجسٹرڈ خاندان ایک مہینے کے دوران 30 کلو آٹا حاصل کر سکے گا. مستحق افراد مفت آٹا اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں یوٹیلٹی اسٹورز کے 40 پوائنٹس سے حاصل کر سکیں گے۔

مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمبر 8717 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر آٹے کے حصول کے حوالے سیاپنی اہلیت جانچ سکتے ہیں. اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات کے لئے ٹال فری نمبر 0800-05590 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے انہوں نے ہدایت دی کہ آٹے کی فراہمی کے وقت عوام کو طویل قطار کی زحمت سے بچانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مہنگائی کے دور میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات اسحاق ڈار، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، سابق رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری, چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

close