اسدعمر نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (پی این آئی) رہنما تحریک انصاف اسدعمرنےالیکشن کمیشن سےمعافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت یا ٹریبونل نہیں، اس لیے توہین کی کارروائی نہیں کرسکتا۔

اس سے متعلق کیس سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ توہین عدالت قانون کےتحت جس کی توہین کا الزام ہو وہ خود کیس کی سماعت نہیں کرسکتا، توہین الیکشن کمیشن سے متعلق پیش کردہ مواد توہین کی تعریف میں نہیں آتا۔اسد عمر نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے کوئی بے بنیاد، غیرمنصفانہ بات نہیں کی، توہین الیکشن کمیشن کیس بغیر دائرہ کار کے بےبنیاد اور آئین کی خلاف ورزی ہے لہٰذا اب اسے نمٹا دیا جائے، اگر الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ میں نے توہین کی ہے تو خود کو کمیشن کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن صرف پی ٹی آئی کی اسکروٹنی پر توجہ دے رہا تھا، الیکشن کمیشن نے کسی اور سیاسی جماعت کیخلاف کارروائی نہیں کی، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے معاملے میں جانبدار ہے، آئینی ادارہ امتیازی سلوک کرے تو متاثرہ فریق کو آواز اٹھانے کا حق ہے، الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ غلط، بےبنیاد، غیر منصفانہ ہے، کسی بھی پارٹی رہنما کا حق ہے کہ وہ ایک آئینی ادارے کے بارےمیں اپنی رائے دے۔

close