ہائی وے پر 50 گاڑیوں کا آپس میں تصادم، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں ہو گئیں

بیجنگ (پی این آئی) وسطی چین میں ایک ہائی وے پر متعدد گاڑیاں ٹکرانے سے 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا پر نشر ہونے والی فوٹیج میں جلتے ہوئے ٹرک اور ٹوٹی ہوئی کاریں نظر آ رہی ہیں۔ مقامی ٹریفک پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ ہنان میں ہفتہ کی شام 10 منٹ کے وقفے میں تقریباً 50 گاڑیاں ایک ہائی وے پر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جب کہ کچھ گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

پیپلز ڈیلی پر شائع کی گئی فوٹیج میں کئی جلتے ہوئے ٹرکوں کو دکھایا گیا ہے جن پر ڈیلیوری کمپنیوں کے لوگو تھے، ویڈیو میں کچلی ہوئی اور الٹ گئی کاریں اور حادثے سے اٹھتے دھوئیں کے سیاہ بادل بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے اس ڈھیر میں 16 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں سے ایک ہی تصادم میں سات افراد شامل ہیں، جب کہ 66 دیگر زخمی ہوئے۔

close