نقیب اللہ کیس، راؤ انوار سمیت تمام ملزمان بری، جو مارا گیا وہ نقیب اللہ نہیں، نسیم اللہ تھا، راؤ انوار کا انکشاف

کراچی (پی این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
نقیب اللہ قتل کیس میں بری ہونے والے سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا ہے کہ جھوٹا کیس انجام کو پہنچ گیا، میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، میرا ایک سال باقی ہے چاہتا ہوں شہر کی خدمت کروں۔ راؤ انوار نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی کے لوگوں کو ظالموں سےنجات دلائی، الحمدللہ جھوٹے کیس کا آج انجام ہو گیا، جج نے ہمارے ساتھ انصاف کیا ہے۔

راؤ انوار نے کہا کہ جسے گولی لگی اس کا نام نقیب اللہ نہیں تھا، جو مارا گیا، اس کا نام نسیم اللہ تھا، سارے ظالموں سے اس شہر کو نجات دلائی ہے، جب تک سانس ہے تب تک لڑوں گا۔ عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔۔۔۔

close