فیاض الحسن چوہان نے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کو مشکوک قرار دے دیا

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسےمشکوک نگراں وزیر اعلیٰ سے شفاف انتخابات کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری بدنیتی پرمبنی ہے، نیب سےپلی بارگین کرنےوالے محسن نقوی الیکشن میں غیر جانبداری کا دعویٰ کس منہ سے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں محسن نقوی، آصف زرداری کے فرنٹ مین ہیں، محسن نقوی کے چینل دانستہ بیسیوں دفعہ پی ٹی آئی کے خلاف فیک نیوز چلانے میں پیش پیش رہا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحریکِ انصاف قبل از انتخابات دھاندلی کے اس عمل کو یکسر مسترد کرتی ہے، الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی ساکھ بنانے کی کوشش کرے نا کہ بگاڑنے کی۔۔۔۔۔

close