پاور بریک ڈاؤن کی اصل وجہ پتہ چل گئی، بڑے ایکشن کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بھر میں آج پیر کی صبح 7 بجے بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن متعلقہ انجینئرز اور سٹاف کی لا پرواہی کے باعث ہوا، ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاور ہاوسز صبح 7 بجے چلائے گئے تو انجینئر اور متعلقہ حکام نے لاپرواہی برتی جس کے باعث فریکوئنسی آؤٹ ہوئی اور سسٹم بیٹھ گیا۔ ماہرین اس امر پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ سسٹم میں 9 ہزار میگاواٹ بجلی کو نہیں سنبھالا جا سکا۔

یہ بات اہم ہے کہ بریک ڈاؤن، بجلی کا بحران 2014 سے ابتک 9 ویں بار آیا جس سے پورا پاکستان بجلی سے محروم ہوگیا۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 بار تربیلا سے خرابی شروع ہوئی، گڈو اور تھرمل پاور اسٹیشنز سے بھی مسئلہ خراب ہوا۔۔۔۔

close