نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

کراچی (پی این آئی) کراچی کے جیل کمپلیکس میں نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ آج متوقع ہے، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر ملزمان عدالت پہنچ گئے ہیں۔ نقیب اللّٰہ قتل کیس کے متوقع فیصلے کے سبب عدالت میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ آج 2:30 بجے سنایا جائے گا۔
راؤ انوار اور دیگر ملزمان پر 25 مارچ 2019ء کو فرد جرم عائد ہوئی تھی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا،

مقدمے میں ملزمان کے خلاف 60 گواہان تھے۔ 13 جنوری 2018ء کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نوجوان نقیب اللّٰہ کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔۔۔۔

close