کائونٹ ڈائون شروع، عام انتخابات کا شیڈول کب تک آ جائیگا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور( پی این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم کی جنم جنم کی مخالف ہے ،ایم کیو ایم الیکشن بائیکاٹ کے ساتھ حکومتی اتحاد سے بھی باہر نکلے ۔ شہباز شریف کو بھی اعتما د کا ووٹ لینا ہوگا، نواز شریف بھی واپس نہیں آئیں گے اور ان کی سیاست پر قل پڑھا جائے گا ۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کائونٹ ڈائون شروع ہو چکا ہے ،15اپریل تک عام انتخابات کے شیڈول بھی آ جائے گا، عمران خان نے سیاست کا انداز بدل دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری (ن) لیگ والوں سے پرانا حساب پورا کر رہا ہے، زرداری ایک کو لندن دوسرے کو رائے ونڈ چھوڑ کر آئے گا ۔ پی ڈی ایم منہ چھپانے کی بجائے مقابلے کی طرف آئے ورنہ داستان پرینہ بن جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے بیان کے بعد لوگوںنے فارن کمرشل اکائونٹس خالی کرنا شروع کر دئیے ہیں ، ایک طرف آٹے کی لائن ہو گی تو دوسری طرف بینک کے شٹر ڈائون ہوں گے۔

close