وزیراعظم ہائوس کو نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری موصول ہو گئی، 6سینئر ترین جرنیلوں کے نامل شامل

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم ہائوس کو نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری موصول ہو گئی۔۔ صحافی انصار عباسی نے دعوی کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیر اعظم ہاؤس کو بھیج دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انصار عباسی نے کہا کہ سمری میں چھ سینئر ترین جرنیلوں کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

 

 

 

 

ان ناموں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، ساحر شمشاد مرزا، اظہر عباس، نعمان محمود، فیض حمید اور جنرل عامر کے نام شامل ہیں.انہوں نے کہا کہ سمری پر ایک سے دو دن میں فیصلہ ہوجائے گا جس کے بعد یہ تنازعہ ختم ہوجائے گا۔

close