ن لیگ نے تسنیم حیدر کیخلاف برطانیہ میں کارروائی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)پاکستان اور لندن نے تسنیم حیدر کے اپنی پارٹی کا ترجمان ہونے کی تردید کردی،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ن لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل نے تسنیم حیدر سے متعلق تردیدی بیانات جاری کردیے،زبیر گل نے کہا کہ تسنیم حیدر مسلم لیگ (ن)نے ترجمان ہرگز نہیں ہیں، ان کے الزامات پر انہیں برطانوی عدالت لے کر جائیں گے،

انہوں نے کہا کہ یہ ڈرامہ ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹانے کے لیے رچایا گیا ہے،ن لیگ برطانیہ کے صدر نے یہ بھی کہا کہ تسنیم حیدر کے دائیں اور بائیں بیٹھے دونوں افراد پی ٹی آئی کے لیڈر ہیں،ان کا کہنا تھا کہ تسنیم حیدر کے ساتھ بیٹھے لوگ نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرے کرواتے ہیں،مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ تسنیم حیدر ن لیگ لندن کے ترجمان نہیں ہیں، ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،انہوں نے کہا کہ تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو وہ جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں،مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے، فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔

close