دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن، لاکھوں کشمیری بچے بھارتی فوجیوں کی منظم دہشتگردی کا نشانہ بن رہے ہیں، عالمی اداروں سے انصاف کی اپیل

مظفرآباد (پی این آئی)دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، کشمیر میں بچے بھارتی فوجیوں کی منظم دہشت گردی اور جنگی جرائم کا شکار بن رہے ہیں۔پاسبان حریت جموں وکشمیر نے اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت دنیا بھر کے انصاف پسند ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے زیر قبضہ ریاست جموں کشمیر میں لاکھوں بچوں کے درد ، خوف اور بے بسی کو محسوس کریں اور بھارتی جارحیت کو بند کرانے کے سلسلہ میں اپنی زمہ داریاں پوری کریں

20 نومبر بچوں کے عالمی دن کے موقع پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ بھارت کے جبری قبضے میں محصور ریاست جموں کشمیر کے ان لاکھو بچوں کی ابتر حالت زار کی طرف مبذول کرواتے ہوئے چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر عزیر احمد غزالی نے کہا ہیکہ بھارت کے وحشیانہ قبضے کا سب سے بڑا شکار کشمیر کے معصوم بچے ہیں مقبوضہ ریاست میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری بچوں کو ایک منظم منصوبے کے تحت قتل کیا جا رہا ہے، کشمیری بچوں کو قابض فورسز گرفتار کرکے جیلوں اور عقوبت خانوں میں ازیتیں دے رہی ہے۔ عزیر احمد غزالی کا کہنا تھا کہ 1989 سے اب تک جموں کشمیر میں 107890 سے زائد بچے یتیم بنا دیئے گئے ہیں طفیل متو سمیت 1100 سے زائد معصوم بچے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔ غزالی نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کے پیلٹ گن کے مہلک حملوں سے سینکڑوں کشمیری بچے اپنی بینائی سے محروم ہو گئے اور ایک بھاری تعداد بچوں اور بچیوں کی جن کے چہرے اور جسم پیلٹ سے شدید زخمی ہیں انکا کہنا تھا کہ بھارتی قابضیں کشمیر میں نام نہاد تلاشی کارروائیوں کے دوران بچوں کو گرفتار کرکے اور تشدد کا نشانہ بنا کر انکے والدین اور خاندانوں کو دہشت زدہ کرنے کی مذموم کاروائیاں کررہے ہیں۔ تنظیم کے چیئرمین نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کشمیری بچوں کے درد اور تکالیف کو محسوس کیا جانا چاہئیے۔ بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم دنیا بھر کی انجمنیں مودی حکومت پر دباؤ ڈالیں کے وہ کشمیری بچوں کے حقوق کے فروغ اور انکے تحفظ کو بین الاقوامی قوانین اور ذمہ داریوں کیمطابق پورا کرے۔ انہوں نے دنیا بھر کے انصاف پسند اداروں اور افراد سے کشمیری بچوں کے خلاف بھارتی فوجیوں کی طرف سے جنگی جرائم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے دنیا سے سوال پوچھا کہ اپنی آزادی ، حقوق اور محفوظ مستقبل کیلئے جدوجہد کرنے والی کشمیری قوم کے بچوں پر بھارتی دہشت گردانہ حملوں کو کب تک برداشت کیا جاتا رہے گا۔

close