تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ کروں گا، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں مافیا کا مقابلہ کروں گا،ملک اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے،تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ کروں گا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت نااہلی کے بعد اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو الیکشن کمیشن کے جانبدار فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکلے اور احتجاج کیا، لوگ مشکل میں ہیں، احتجاج ختم کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، اس کیس میں ایک چیز غیر قانونی نہیں نکلے گی کیونکہ ہمارے پاس تمام دستاویزات ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ کا قانون توڑا، انہوں نے چار مہنگی گاڑیاں غیرقانونی طور پر نکالی تھیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے ہمیشہ ہمارے خلاف فیصلے دیئے ہیں، ای وی ایم کے معاملے پر بھی الیکشن کمشنر نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے ملکر الیکشن کمشنر نے ای وی ایم مشین کو مسترد کیا۔

انہوں نےکہا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی کابیٹا پیسے دیتے ہوئے پکڑا گیا لیکن الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن کمشنر کی مدد کے باوجود ن لیگ کوشکست ہوئی۔۔۔۔۔

close