بڑی پیش رفت، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت میں مذاکرات شروع ہوگئے، سینئر صحافی کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے نمائندوں اور عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کے درمیان براہِ راست ملاقات ہوئی ہے۔انصار عباسی کی رپورٹ کے کےمطابق دونوں فریقین کے درمیان دو روز قبل ملاقات ہوئی اور اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ عام انتخابات جلد کرائے جائیں بھلے ہی یہ آئندہ سال مارچ یا اپریل 2023ء میں کرائے جائیں اور اس کے عوض وہ میثاق معیشت اور دیگر ادارہ جاتی اصلاحات کے معاہدے پر اتفاق کرے گی۔

انصار عباسی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان جلد الیکشن کیلئے زور دے رہے ہیں تو پی ڈی ایم کی قیادت اپنی حکومت کی مدت مکمل کرنے پر اصرار کر رہی ہے۔ کئی ماہ کے وقفے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان کیا کچھ زیر بحث آیا اس پر متعلقہ قیادت باتیں سامنے لا رہی ہے۔انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان آئندہ دنوں میں ایک اور ملاقات ہونے والی ہے۔

اگر یہ ملاقاتیں جاری رہیں تو آئندہ ملاقاتوں میں دونوں فریقین میں دونوں طرف سے مزید نمائندے شامل ہوں گے۔۔۔۔۔

close