آرمی چیف کو توسیع ملی تو۔۔۔سینئرصحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار محمد مالک کا کہناتھاکہ عمران خان کے قریبی لوگ کہتے ہیں کہ زیادہ پریشانی نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے ہے اور ان کا یہ خیال ہے کہ اگر موجودہ حکومت یہ تقرری کریگی تو وہ ان کے مفاد میں نہیں جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایکسٹینشن ہوتی ہے تو پھر تو سارا یہ منظر نامہ تبدیل ہوجائےگا۔ملک اس وقت سنگین مسائل میں گھراہواہے لیکن ہر بات تعیناتی پر آکر ہی رک رہی ہے تو

اس کا کچھ تو مطلب ہے ناں ۔یہ واضح ہے کہ جس چیز کو عمران خان اپنے حق میں سمجھتے ہیں کہ یہ درست نہ ہوگا تو وہ چاہتے ہیں کہ اس کو تو میں کم از کم رکوادوں ۔یہ جو ایکسٹینشن کی باتیں ہیں یہ پاور پولٹیکس کی بات ہے جب تک پاور پولٹیکس عمران خان ریزولو نہیں کرپائیں گے وہاں پر ان کی کامیابی نہیں ہوسکے گی اور ناں ہی فوری الیکشن ہوپائیں گے ۔پروگرام میں شریک سینئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا عمران خان کا اس بات پر پختہ ایمان ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر کوئی تبدیلی نہیں آسکتی ہے ۔

close