قصابوں کی کیوں شامت آ گئی؟

حافظ آباد (پی ٹی آئی) مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر پرا لیاس چیمہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر متعدد قصابوں کو مجموعی طور پر 18ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے سرکلر روڈ،جلالپور روڈ،قتل گڑھا چوک، راجہ چوک اور دیگر علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کو 18ہزارروپے جرمانہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے قصابوں اور دیگر دوکانداروں کو ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کو فروخت کیا جائے،

مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانے اور انکے خلاف مقدمات بھی درج کروائے۔۔۔۔

close