لاہور جلسہ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر بیہودہ الزامات لگائے، الیکشن کمیشن عمران خان کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتا ہے۔

 

خیال رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں آزادی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت گرانے والے اب ایک اور سازش کر رہے ہیں، انہوں نے میرے خلاف کیسز بنانے کا پلان بنایا ہے، مجھے ڈس کوالیفائی کر کے نواز شریف کو واپس بلانے کی سازش ہو رہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کرنے والے کان کھول کر سن لیں عمران خان کوئی ڈیل نہیں کرے گا، الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ان کی پوری مدد کی لیکن انہیں بری طرح شکست ہوئی۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے،حکومت نے سامراجی ایجنڈے کے تحت ووٹ خریدے اور جمہوری حکومت کو سازش کے تحت گرایا۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ آصف زرداری اور نواز شریف کے لیے پاکستان کی زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے، چوروں اور لٹیروں نے ملک کو لوٹا، وفاقی کابینہ کے 62 وزیر ہیں جن میں سے 17 کے پاس کوئی وزارت ہی نہیں ہے۔

 

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے سامراجی ایجنڈے کے تحت ووٹ خریدے اور جمہوری حکومت کو سازش کے تحت گرایا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصول کی سیاست کی ہے، شہباز شریف نے آج کہا میثاق سیاست نہیں میثاق معیشت کی دعوت دیتا ہوں، سارے مل کر اس پاکستان کو بچائیں۔

close