تحریک انصاف بھی موروثی سیاست پر عمل پیرا، شاہ محمود قریشی کے بیٹے کے بعد بیٹی بھی الیکشن لڑنے کو تیار، کس حلقے سے میدان میں اتریں گی؟

ملتان(پی این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے 157 میں خاندانوں کی نہیں انسانیت کی بات ہورہی ہے، میری بیٹی مہربانو نے عمران خان کی ہدایت پر کاغذات جمع کرائے ہیں، معاشرے کی تبدیلی میں پڑھی لکھی خاتون کا بڑا کردار ہے، ہمیں پاکستان کی آئندہ نسل کے لئے کردار ادا کرنا ہے، پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔

 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمان میں خواتین کے لئے الگ سیٹیں مختص کی گئی ہیں، تحریک پاکستان بھی خواتین کے کردار کے بغیر نامکمل تھی، 1965 کی جنگ اور 2005 کے زلزلے میں بھی خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی این اے 157 ملتان سے 11 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں میدان میں اتری ہیں۔

close