تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس جمع کرواتے ہی واپس لے لیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلا ف ریفرنس واپس لے لیا ہے ، ریفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تبدیل ہونے کے نکات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ریفرنس رجسٹرار آفس پہنچنے کے فوری بعد ہی واپس لے لیا گیا ہے ،ریفرنس مزید قانونی پہلوؤں پرغور کیلئے واپس لیا گیا ہے ۔

 

 

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوا یا تھا جس میں موقف اپنایاگیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بد انتظامی کے مرتکب ہو رہے ہیں ، اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طور پر نہیں نبھا رہے ،پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں حکومتی اتحادیوں کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیاہے ، ریفرنس میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا ، ملاقات کے چند روز بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا ،اس لیے ان کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

close