نواز شریف سے ملنے نوعمر فین خیبرپختونخوا سے لندن پہنچ گیا   

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملنے کیلئے ان کا نو عمر فین کے پی کے سے لندن پہنچ گیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگی کارکن راشد نصراللہ نے ایک تصویر شیئر کی جس کی کیپشن میں اس نے لکھا کہ’’ نہم جماعت کا طالبعلم اپنے والدین کے ہمراہ KPK سے لندن یہ دلی خواہش لے کر آیا کہ شاید اسکی ملاقات اس شخصیت سے ہو جائے جس نے پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا۔ سلام ان والدین کو جو اپنے بچوں کو درست تاریخ پڑھا اور سمجھا رہے ہیں۔

close