حکومتی اتحاد کی پلاننگ سامنے آگئی ، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرنے کو تیار

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مزید 11اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 11اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر بھی بعض ارکان کے استعفے منظور کئے جائینگے،سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے آج یا کل استعفے منظور کئے جانے کا امکان ہے

، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے پی ٹی آئی کے 11اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے جا چکے ہیں مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کو دوبارہ لکھا جائیگا کہ ان اراکین اسمبلی کوبھی ڈی نوٹیفائی کیا جائے ،دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 11 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ الیکشن جیت کر اسمبلی نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔

close