بارشوں کا حالیہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی )محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتے میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تاہم آئندہ ہفتے کہیں زیادہ اور کہیں کم بارش ہوگی گزشتہ روز شہر میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے روز کشمیر، بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آباد،خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران کشمیر اورشمال مشرقی پنجاب میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم مرطوب رہے گا۔ کشمیر، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چندمقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

close