سپریم کورٹ کا فیصلہ، مونس الہٰی اور حسین الہٰی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے، کیا پیغام دے دیا

لاہور(آئی این پی)سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعلی پنجاب کے معاملے پر حق میں فیصلہ آنے کے بعد چودھری مونس الہی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے اور ان سے سپریم کورٹ کے فیصلے، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے سمیت پنجاب، ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی نے ملاقات کی۔بیان میں بتایا گیا کہ اس ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین کے بیٹے رکن قومی اسمبلی چودھری حسین الہی بھی شریک ہوئے۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مونس الہی نے حمزہ شہباز پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ککڑی گئی۔ نہ ککڑی کا ابا نہ ککڑی کی باجی اسے بچا سکی۔۔۔۔۔

close