آصف زرداری کی سالگرہ، فواد چوہدری نے دعا کے ساتھ بد دعا بھی دیدی

اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری ن لیگ کا تختہ ٹھونک کر دبئی بیٹھے ہوئے ہیں، آج ان کی سالگرہ ہے، دعا ہے اللہ انہیں زندگی دے مگر اقتدار نہ دے۔ منگل کوپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا پیسہ لیکر یہ پنجاب حکومت بچانے آگئے ہیں۔ آصف زرداری ن لیگ کا تختہ ٹھونک کر دبئی بیٹھے ہوئے ہیں۔ آج ان کی سالگرہ ہے۔

دعا ہے اللہ انہیں زندگی دے مگر اقتدار نہ دے۔۔۔۔

close