مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا ملک کیخلاف بڑا ایکشن ہو گیا

کراچی(پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں معروف اینکر پرسن مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رپورٹ جمع کرادی۔ایف آئی اےنے رپورٹ میں کہا کہ عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کو طلبی کا خط ارسال کردیا گیا ہے جس میں مرحوم عامر لیاقت کے اہلخانہ کو مقدمے کی تفتیش کے لئے بیان ریکارڈ کرانے کا لکھا گیا ہے۔

 

جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف آئی اے دفعہ 154کے تحت دانیہ شاہ کا بیان لینا چاہتی ہے جبکہ ٹوئٹر پر لیک کی گئی مذکورہ ویڈیو لانے کو بھی کہا گیا ہے۔دانیہ شاہ کیجانب سے جواب نہیں آیا،ان کا بیان ریکارڈ ہونے پر عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

close