کروڑوں روپے کا غبن، اینٹی کرپشن نے شیخ رشید پر بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اینٹی کرپشن پنجاب نے پندرہ جولائی کو طلب کر لیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید پر سرکاری فیس کی ادائیگی میں کروڑوں کے غبن کا الزام ہے۔ انہیں زمین کی فروخت کے مکمل ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے لائف ریزیڈنشیا سوسائٹی کی انتظامیہ بھی اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور طلب کی گئی ہے۔

 

دوسری جانب شیخ رشید نے اینٹی کرپشن پنجاب میں پیش ہونے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، میری اپنی زمین ہے بیچوں یا نہ بیچوں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار کرنا ہےتو کر لیں ،یہ تو بتائیں کیس کیا ہے؟

close