کون ہم پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے؟ اعتزاز احسن کے تہلکہ خیزانکشافات

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ تیسرا فریق ہم پر کنٹرول کرنے کا خواہمشند ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ امریکی سیکیورٹی ایڈوائز ہنری کسنر لاہور آئے تھے اور میٹنگ میں کسنجر نے بھٹو سے کہا کہ تم جو کام کر رہے ہو اس کی وجہ سے ہم آپ کو تاریخ میں عبرتناک مثال بنا دیں گے۔

 

تیسرا فریق ہم پر کنٹرول کرنے کی خواہش رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہمارا جمہوری نظام خطرے میں ہی رہتا ہے۔جب کہ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا اب پیپلز پارٹی اور ذوالفقار علی بھٹو دو الگ چیزیں ہیں یہ لوگ تو مال بچانے والے ہیں۔ہانہوں نے کہا کہ بیک ڈور اور فرنٹ ڈور کسی بات چیت کا علم نہیں، موجودہ حکومت سے بات نہیں ہو گی جن سے بات ہو گی ان سے کی جائے گی۔دوسری جانب ق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کا ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ جمہوریت چلنی چاہئیے، 2018ء کے الیکشن میں 155 پی ٹی آئی کے ممبران تھے، 2018ء کے الیکشن میں موجودہ حکومت کے 162 ممبران تھے۔ قادر خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ 17 ممبران ان کو کس نے لا کر دئیے؟ جس ملک نے سازش کی تھی؟۔

 

انہوں نے کہا کہ کبھی ہم نے اس طرح کی طوفان بدتمیزی نہیں دیکھی، اس شخص نے سپریم کورٹ کو چھوڑا نہ ہی آرمی چیف کو، یہ پہلے دھمکا رہا ہے۔پھر اداروں کے پاؤں پڑ رہا ہے۔شہباز گل تو کونسلز بننے کے لائق نہیں ہے۔قادر مندوخیل نے الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے خلاف انہوں نے باقاعدہ ٹرینڈ چلایا۔انہوں نے اتسفسار کیا کہ اس سے پہلے یہ پیکا آرڈیننس نہیں لائے تھے ؟۔

close