اپنا کام جاری رکھو، عمران خان نے اہم رہنما کا استعفیٰ مسترد کر دیا

کراچی (پی این آئی ) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایم پی اے سعید آفریدی کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔ سعید آفریدی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔سابق گورنر عمران اسماعیل نے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کے گھر آ کر انہیں استعفیٰ واپس لینے کا پیغام دیا۔پی ٹی آئی رکنِ سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے استعفیٰ واپس لے لیا۔29 جون 2022ء کوسعید آفریدی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے اپنا استعفا اسپیکر کو جمع کرا یا۔ ایم پی اے سعید آفریدی نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفا ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہا ہوں،سعید آفریدی نے استعفے پر عمران خان زندہ باد بھی لکھا تھا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو تحریک انصاف کے آٹھ ارکان کے استعفے منظور کرنے کی تجویز دی ہے۔ عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد منظور ہونے اور موجودہ حکومت قائم ہونے کے بعد پی ٹی آئی اور ن لیگ نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفے منظور کرلئے تھے تاہم موجودہ سپیکر نے ان استعفوں پر قانون کے مطابق کارروائی کی رولنگ جاری کی۔

راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفوں کی تصدیق کے لیے انہیں قانون کے مطابق طلب کیا لیکن کوئی رکن پیش نہ ہوا۔پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے لیے نہ آنے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے قانونی رائے مانگی تھی۔درخواست گزار نے اداروں کے خلاف پی ٹی آئی رہنمائوں کے بیانات کو سازش قراردیتے ہوئے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اقتدار کھو جانے کے بعد عمران خان نیملک کمزور کرنے کی تحریک شروع کی ہے اور اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما عدلیہ ،فوج اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں پر الزامات عائد کررہے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سیاسی ہتھکنڈے اور اداورں کے خلاف بیانات ملکی سالمیت اور بقا کے لیے خطرہ بن چکا ہے کیونکہ ادارے کمزور ہونے سے ملک کے خلاف بیرونی سازشیں کامیاب ہو سکتی ہیں۔

close