عمران خان نے ضمنی الیکشن میں تمام 20سیٹیں جیتنے کا چیلنج کر دیا

چیچہ وطنی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ایمپائرکو ساتھ ملا بھی لیں پھر بھی 20 میں سے 20 سیٹیں جیتیں گے،الیکشن کمیشن لوٹوں کو جتانے کی کوشش کررہا ہے، ابھی سے ووٹرلسٹیں چیک کریں تاکہ دھاندلی کا پتا چل سکے، الیکشن والے دن مجھے ہر پولنگ اسٹیشن پر 10، 10جوان چاہئیں، 17 جولائی کو انہیں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے چیچہ وطنی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے نوجوانوں یہ ملک دوقومی نظریے پر بنا تھا، قائداعظم نے پاکستان کی آزادی کیلئے جدوجہد کیوں کی تھی کیونکہ ان کے مطابق انگریز کی غلامی کے بعد پھر ہندوؤں کی غلامی؟ لاالہ الااللہ ایک چھوٹے انسان کو بڑا انسان بنا دیتا ہے،کلمہ انسان کو غیرت دیتا ہے، علامہ قبال نے خواب دیکھا آزاد ملک بنائیں گے اور پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے، آج بھی دو قومی نظریہ ہے، ایک طرف ہم سب جو چاہتے ہیں پاکستان لاالہ الا اللہ کے مطابق چلے آزاد خودمختار قوم، دوسری طرف وہ جو اللہ کو خدا نہیں مانتے، پیسے کے بت کی پوجا کرنے والے شریف اور زرداری ہیں، یہ لوٹے بھی۔قو م لوٹوں اور ڈیزل دونوں کا سمجھ گئی ہے، سارے کسانوں کو پتا ہے کہ فضل الرحمان کی قیمت کتنی بڑھ گئی ہے، جب سے امریکا کے غلام کے آئے ہیں، سازش کے تحت چور ڈاکو مسلط کیئے جو 30سال سے قوم کو لوٹ رہے تھے ایک بیرونی سازش کے تحت ہمارے اوپر مسلط کیے گئے، انہوں نے آتے ہی مہنگائی آسمانوں پر پہنچا دی، پیٹرول ڈیزل بجلی گیس مہنگی ہوگئی، مہنگائی آسمانوں پر ہے جبکہ دوماہ میں معیشت کو نیچے گرا دیا،اکنامک سروے کہتا ہے کہ پچھلے دوسالوں میں معیشت نے سب سے زیادہ ترقی کی، ریکارڈ ترسیلات زر، ریکارڈ زراعت ہوئی، کسانوں کو فصل کی قیمت دلائی، زراعت نے 4.4فیصد ترقی کی.

آج کسان کا معاشی قتل کردیا، پہلے تو دوماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، پھر جرنیٹر چلاتا ہے تو ڈیزل کی آسمانوں پر قیمت پہنچ گئی، کوئی مجھے یہ بتائے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، امپورٹڈ حکومت کے لوٹے بھی نامنظور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہاتھ کھڑا کرکے بتاؤ لوٹوں کو شکست دینی ہے، وعدہ کرو، جتنی بھی دھاندلی کریں، الیکشن کمیشن لوٹوں کو جتانے کی کوشش کررہا ہے ،یہ جتنی بھی دھاندلی کریں، ایمپائرکو ساتھ ملا بھی لیں پھر بھی نہیں جیت سکتے،ابھی سے ووٹرلسٹیں چیک کرو تاکہ دھاندلی کا پتا چل سکے، الیکشن والے دن مجھے ہر پولنگ اسٹیشن پر 10، 10جوان چاہئیں، ہم ان کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے 17جولائی کو 20میں سے 20سیٹیں جیتیں گے۔

close