ا چھی خبر آ گئی، پاکستان کے مایہ ناز نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کا سراغ مل گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان کا کہنا ہے کہ کوہ پیما شہروز کاشف کا پتہ چل گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان نے بتایا کہ شہروز چوتھے سے تیسرے کیمپ میں آتے دکھائی دیے ہیں۔ شہروز کے والد کا کہنا ہے کہ شہروز اور ان کے ساتھی فضل دونوں کیمپ تھری کی طرف جا رہے ہیں۔ کوہ پیما شہروز کاشف کے والد نے کہا کہ بیٹے اور ان کے ساتھی کی کسی نے مدد نہیں کی، دونوں اپنی مدد آپ کے تحت پہنچ رہے ہیں۔ کاشف سلمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہروز کاشف اور ان کے ساتھی کو ریسکیو نہیں کیا گیا۔

شہروز کاشف نے گزشتہ صبح نانگا پربت چوٹی سر کی تھی جس کے بعد وہ نانگا پربت سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے تھے۔ یہ بات اہم ہے کہ شہروز کاشف کا گزشتہ روز نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر اپنے والدین سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔۔۔۔

close