دعا زہرا کے والد کی نئی درخواست پر عدالت فوری حرکت میں آ گئی

کراچی (پی این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق مہدی کاظمی کی نئی درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کر لی۔ سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے دائر نئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دعا کو ظہیر احمد نے اغواء کیا ہے۔ رد میں دائر کی گئی درخواست میں مہدی کاظمی نے کہا کہ جب دعا زہرا کے اغواء کا واقعہ ہوا تو اس وقت دعا کی عمر 13 سال 11 ماہ اور 19 دن تھی،

دعا زہرا کی عمر سے متعلق نادرا کی دستاویزات، تعلیمی اسناد، پاسپورٹ اور برتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے۔ دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ ظہیر احمد نے میری کم عمر بیٹی کو پنجاب لے جا کر اس سے شادی کی، نکاح نامے پر دعا کی عمر 18 سال ظاہر کی گئی تاکہ نکاح کو جائز قرار دیا جائے۔۔۔۔

close