ایم کیو ایم کے سینئر رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری کو کئی سال بعد پاکستان واپس لوٹتے ہی کراچی ائرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ بابر غوری گزشتہ 7 سال سے مختلف کیسز میں مطلوب تھے۔ بابر غوری گزشتہ ایک ماہ سے دبئی میں مقیم تھے۔ ذرائع کے مطابق بابر خان غوری 4 جولائی کی رات پونے 10 بجے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 602 سے کراچی پہنچے۔ امیگریشن کے بعد وہ جونہی ائرپورٹ سے باہر آئے تو انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ بابر غوری کے خلاف کراچی کے ضلع وسطی اور غربی میں مقدمات درج ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق بابر خان غوری کو فوری طور پر ضلع ملیر کے ایک تھانے میں گرفتار کر کے رکھا گیا ہے تاہم کراچی کے مختلف اضلاع کے شعبہ تفتیش کو بابرغوری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات لے کر پہنچنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔۔۔۔

close