پہلا سیاستدان دیکھا ہے جونیوٹرل کو۔۔۔۔ مریم نواز کی سابق وزیراعظم پر شدید تنقید

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی لانے والے کا نام عمران خان ہے، پہلا سیاستدان دیکھا ہے جونیوٹرل کو آوازیں دیتا ہے کہ اسے اقتدار دو۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی ہدایات دیتی ہیں، کوئی اُس کے خلاف بات کرے تو اُس کو غدار قرا دے دو، پنکی پیرنی کی بچی فرح گوگی پورا پنجاب صوبہ کھا گئی۔

 

لاہور کے علاقے دھرم پورہ چوک میں پی پی 158 کے جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ کر چلا گیا۔ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ 4 برس میں عوام غریب ہوگئے، فرح گوگی اور عمران خان کے سوتیلے بچے امیر ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ اعتراف کرتی ہوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھائی ہیں، جن کا دکھ ہے، عوام جانتی ہے کہ قیمتیں کیوں بڑھائی گئی ہیں۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ اگر ملک دیوالیہ ہونے کا ڈر نہ ہوتا تو ہم مر جاتے لیکن قیمتیں نہ بڑھاتے، ہم اپنی جان لڑادیں گے اور آپ کو تکالیف سے نجات دلا کر رہیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ عمران کی نااہلی کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات کا شکار ہے، گھبرانا نہیں کیونکہ آپ کے خادم، اللّٰہ تعالیٰ کی مدد سے آپ کو مشکلات سے نکال کر دکھائیں گے۔ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ فتنہ خان کے میگا پروجیکٹس پنکی پیرنی، فرح گوگی اور بنی گالا ہیں، گو نیازی گو تو ہوگیا، اب یہ ہر جگہ روتا پھر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت آنے سے پہلے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، ن لیگ نے اُسے ختم کیا اور ملک کو لوڈشیڈنگ فری بنادیا۔مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو اب حکومت ملی ہے تو 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دن 12 بجے سے پہلے شروع نہیں ہوتا تھا، شہباز شریف کے اسٹاف سے پوچھا کہ وہ صبح کس وقت اٹھتے تھے تو بتایا گیا کہ تہجد کے وقت اُٹھتے تھے۔ ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب میں توشہ خان کی سیاست کا صفایا ہوجائے گا، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج کل حمزہ شہباز دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کرسی کیا گئی دماغی توازن بگڑ گیا، کوئی فتنہ خان کے احتجاج میں شامل نہیں ہوتا، عمران خان جلسوں میں نیوٹرلز کو آوازیں دیتے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ خان احسان فراموش ہے، وہ 4 سال بیساکھیوں پر چلتا رہا، فرح گوگی پورا صوبہ لوٹ کر راتوں رات دبئی فرار ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close