وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انتخابات کی جانب نہ جانے کی اصل وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں جانے کا فیصلہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا، انتخابات میں جانے کا فیصلہ کرتے تو ملک کے ڈیفالٹ کا خطرہ تھا۔ گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے سے معاشی حالات بدتر ہوئے، عام آدمی کی مشکلات سے مکمل آگاہ ہیں، عوام ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والوں کا ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو آگے لےکر جانا ہے،

خوشحال بنانا ہے تو ضروری ہے کہ سب مل کر کام کریں کیونکہ یہ صرف سیاستدانوں کاہی نہیں بلکہ پوری قوم کا فرض ہے کہ مستقبل کے پیش نظر فیصلے کریں اور حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ایسی قیادت کو منتخب کریں جو انتشار کی بجائے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔

close